14 اپریل 2015 - 15:25
اردن کو داعش سے کوئی خطرہ لاحق نہیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد اردن کی سرحدوں سے دور ہیں اور داعش دہشت گردوں سے اردن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد اردن کی سرحدوں سے دور ہیں اور داعش دہشت گردوں سے اردن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ عبد اللہ دوم نے کہا کہ فوجی لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو دہشت گرد اردن کی سرحدوں سے دور ہیں اور ان سے اردن کو کوئی خطرہ نہیں ، لیکن اگر انھوں نے اردن پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ عرب ذرائع کے مطابق اردن میں بھی دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے اور انھیں شام کے اندر بھیجا جاتا ہے یہ امر یقینی ہے کہ ان ملکوں کو داعش سے کوئی خطرہ نہیں جو داعش کے حامی اور پشتپناہ ہیں۔

.......

/169